لاہور(این این آئی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو سانحہ مری کی انکوائری رپورٹ پیش کردی گئی اور15افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیاگیاہے۔ان میں کمشنر راولپنڈی ڈویژن،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی،سی پی او،اے سی مری اوردیگر افسران شامل ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے وزیراعلیٰ آفس میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ انکوائری کمیٹی کی سفارشات میں ...