بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

آسٹریلیا کے سات سابق کپتان عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئے

datetime 15  ستمبر‬‮  2026 |

سڈنی (این این آئی) آسٹریلیا کے سات سابق کرکٹ کپتانوں نے پاکستان میں عمران خان کی حراست سے متعلق انسانی حقوق اور طبی سہولیات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے

آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ سے رابطہ کیا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ایلن بارڈر، گریگ چیپل، آئن چیپل، بیلنڈا کلارک، کم ہیوز، مارک ٹیلر اور اسٹیو وا نے وزیر خارجہ کو خط لکھا جس میں واضح کیا گیا کہ وہ یہ معاملہ سفارتی یا سیاسی حیثیت سے نہیں بلکہ سابق کپتانوں کی حیثیت سے اٹھا رہے ہیں۔خط میں سابق کرکٹرز نے عمران خان کے خلاف قانونی یا سیاسی مقدمات پر کوئی مقف اختیار کرنے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تشویش زیرحراست کسی بھی شخص کے ساتھ انسانی سلوک سے متعلق ہے، چاہے اس کے سیاسی خیالات کچھ بھی ہوں۔

سابق کپتانوں نے عمران خان کے اہل خانہ کی جانب سے صحت، محدود طبی سہولیات، ملاقاتوں میں رکاوٹ اور قانونی مشاورت تک محدود رسائی کے حوالے سے اٹھائے گئے خدشات کا بھی حوالہ دیااس سے قبل 22 سابق عالمی کپتانوں نے بھی شہباز شریف کو خط لکھ کر عمران خان کے طبی معائنے، اہل خانہ سے ہفتہ وار ملاقاتوں اور ضروری علاج کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔گریگ چیپل نے گزشتہ ماہ پینی وونگ سے ملاقات کی درخواست بھی کی تھی تاہم انہیں تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…