جمعہ‬‮ ، 30 جنوری‬‮ 2026 

روایتی حریف پاکستان اور بھارت ڈھاکہ میں ایک دوسرے سے ٹکرانے کے لیے تیار

datetime 30  مارچ‬‮  2021 |

لاہور (آن لائن ) پاکستان اور بھارت میں حالیہ چند سالوں سے جاری کشیدہ تعلقات اور تناؤ کے باوجود دونوں ممالک کی بلائنڈ ٹیموں نے کرکٹ کے میدان میں دوستی کے سفر کا ایک بار پھر آغاز کردیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی بلائنڈ کرکٹ ٹیموں کا ٹاکرا 4 اپریل کو بنگلا دیش کے دارلحکومت ڈھاکا میں ہوگا، ٹیم میں شامل آفیشلز اور کھلاڑیوں کی کوویڈ ٹیسٹ رپورٹس بھی منفی آگئی ہیں۔رواں سال میں یہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔پاکستان، بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان شیڈول اس ٹی ٹونٹی

سیریز میں شرکت کے لیے پاکستانی ٹیم نثار علی کی قیات میں بدھ کے روز لاہور سے ڈھاکا کے لیے روانہ ہوگی۔ گلش یوتھ کلب ڈھاکا گراؤنڈ میں 2 اپریل کو افتتاحی میچ بھارت اور بنگلا دیش کے درمیان ہوگا جب کہ 3 اپریل کو پاکستان کا مقابلہ بنگلا دیش سے شیڈول ہے۔4 اپریل کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جب کہ 6 اپریل کو پاکستان اور بنگلا دیش اور پاکستان اور بھارت کا دوسرامیچ 7 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کی ٹاپ دو ٹیموں کا فائنل 8 اپریل کو شیڈول ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاشان میں ایک دن


کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…