جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت نے ٹیسٹ کرکٹ میں کم ترین سکور کا نیا ریکارڈ بنالیا کوہلی سمیت کوئی کھلاڑی بھی ڈبل فگر میں نہ جاسکا

datetime 19  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایڈ یلیڈ (این این آئی)لمبے لمبے رنز کے ریکارڈ قائم کرنے والی بھارتی ٹیم ایڈیلیڈ میں آسٹریلین بولرز کے آگے ڈھیرہو گئی ، دوسری اننگز میں 36 رنز پر پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی ،آسٹریلیا نے میچ 10 وکٹ سے جیت لیا۔ایڈیلیڈ میں بھارتی شیروں نے کھیل کے تیسرے روز اننگز کاآغاز

ایک وکٹ 9 رنز سے کیا توبھارتی ٹیم کے بڑے بڑے نام کوہلی، بھمرا، چتیشور پجارا اور اگروال سمیت سب ہی آسٹریلین بولرز کے آگے ایسے لڑکھرائے کہ کھڑے نہ ہو پائے۔بھارتی کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں صرف اور صرف 36 رنز پر ڈریسنگ روم پہنچ گئی، کپتان کوہلی سمیت پوری ٹیم میں سے کوئی بھی بلے باز ڈبل فیگرمیں داخل نہ ہو سکا، محمد شامی گیند لگنے کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو ئے۔آسٹریلیا کے فاسٹ بالرز جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے تباہ کن بولنگ کی جس کے سامنے بھارتی نہ ٹھہر سکے، ہیزل ووڈ نے صرف 8 رنز دے کر 5 اور پیٹ کمنز نے چار وکٹیں لیں۔یہ بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کم اسکور ہے اس سے قبل بھارتی ٹیم 1974ء میں انگلینڈ کے خلاف 42 رنز پر آئوٹ ہوئی تھی۔آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ جیتنے کے لئے صرف 90 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی بغیر کسی نقصان کے حاصل کرکے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…