اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

جوئے کمپنی سے معاہدہ،پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداروں کیخلاف فوجداری کارروائی شروع کرنے کیلئے سپریم کورٹ میں مشترکہ درخواست دائر

datetime 3  جون‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان سپر لیگ کے براہ راست نشریاتی حقوق کا معاملہ ،پی سی بی بورڈ آف گورنرز کے سابق ممبر شکیل شیخ اور حال ہی میں بورڈ آف گورنرز سے ہٹائے گئے ممبر نعمان بٹ کی جانب سے آرٹیکل 184/3 کے تحت سپریم کورٹ میں مشترکہ آئینی درخواست دائر کردی گئی۔

یہ درخواست معروف وکیل محمد اسد راجپوت کے توسط سے دائر کی گئی ہے اور 11 جواب دہندگان کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ جن میں وزارت بین الصوبائی رابطہ ،پی سی بی ،چیئرمین احسان مانی ،،چیف ایگزیکٹو وسیم خان ،ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان ،ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی ، ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد ، ڈائریکٹر سیکیورٹی اینڈ اینٹی کرپشن آصف محمود،ممبر بورڈ آف گورنر اسد علی خان ،سابق چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد اور قائم مقام چیف فنانشل آفیسر عتیق رشید شامل ہیں۔ایک پریس ریلیز کے مطابق پی سی بی کا تین سالوں سے ٹیک فرنٹ کے ساتھ براہ راست نشریاتی حقوق کا معاہدہ قرآن و سنت اور آئین پاکستان کے آرٹیکل 2-A ،آرٹیکل 5 ،آرٹیکل 31 ،آرٹیکل 37-جی کے حکم کے خلاف تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کو آئین پاکستان کے تحفظ اور ان کے تحفظ کیلئے جواب دہندگان کو مناسب ہدایات جاری کرنا چاہئیں اور قوانین کی پاسداری کی جائے اور کرکٹ سے جوئے کی لعنت کو روکنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔انہوں نے معاہدے کو غیر قانونی قرار دینے کی بھی درخواست کی جبکہ مدعا علیہان نمبر 2 سے 11 کے خلاف سول اور فوجداری کارروائی کا آغاز بھی کیاجائے ۔انہوں نے عدالت سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ جوابدہ نمبر 2 سے 9 اور 11 کو اپنے متعلقہ دفاتر سے معطل کریں اور پی سی بی کے یومیہ امور کے انتظام ، نظم و نسق اور مؤثر طریقے سے چلانے کے لئے ایک ادارہ، فورم یا کمیٹی تشکیل دیں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…