اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ : محمد آصف نے بڑی کامیابی سمیٹ لی

datetime 2  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی میں جاری انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ اسنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ اسنوکر چمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے مسلسل چوتھا میچ جیت لیا۔ چمپئن شپ کے گروپ سی میں پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ اسرائیل کے ڈینیئل رینڈ سے تھا۔پاکستانی ٹاپ کیوئسٹ نے اسرائیل کے پلیئر کو مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-4 سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ ان کی کامیابی کا اسکور 13-88، 25-59، 19-75، اور 36-72 رہا۔دوسرے پاکستانی کھلاڑی مبشر رضا نے بھی گروپ بی میں اپنا دوسرا میچ

جیت لیا، انہوں نے تین ففٹی پلس بریکس کھیلتے ہوئے منگولیا کے بولورکھو ایرڈین کو 0-4 سے شکست دی۔پاکستان نمبر 5 مبشر رضا کی جیت کا اسکور 14-64، 0-92، 6-71 اور 1-91 رہا۔ پچھلے دو میچز میں آخری فیصلہ کن فریم کی شکست کے بعد ذوالفقار قادر نے بالآخر اپنا پہلا میچ جیت لیا۔انہوں نے ویلز کے ڈیوڈ ڈانو وان کو 1-4 سے شکست دی۔ ڈیوڈ نے پہلا فریم 32-63 سے جیتا لیکن اس کے بعد ذوالفقار قادر نے شاندار کم بیک کیا اور چاروں فریمز میں بھرپور کیو کنٹرول کامظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…