جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

کرس گیل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر یوٹرن لے لیا

datetime 15  اگست‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پورٹ آف سپین(آن لائن )ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل نے ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر ایک بارپھر یوٹرن لیتے ہوئے مزید کھیلنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔پورٹ آف سپین کے اوول گرانڈ پر بھارت کیخلاف تیسرے اور آخری ون ڈے کو کرس گیل کا الوداعی میچ سمجھا جارہا تھا۔ اس میچ میں شرکت کے ساتھ وہ برائن لارا کا سب سے زیادہ ون ڈے میچوں میں شرکت کا ریکارڈ بھی توڑنے میں کامیاب رہے۔

دوسرے میچ میں انہوں نے برائن لارا کا ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ10405 رنز کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا تھا، تیسرے ون ڈے میں ان کیلئے301نمبر کی شرٹ بھی خصوصی طورپر تیار کروائی گئی تھی،گیل 41 گیندوں پر جب 72 رنز بنا کر جارہے تھے تو انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملایا اور پویلین واپسی پر بیٹ کے ساتھ ہیلمٹ کو بھی لہرایا، اس موقع پر شائقین نے تالیاں بجاکر انہیں گرانڈ سے رخصت کیا۔میچ کے بعد کرس گیل نے کہا کہ انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا، وہ اگلے نوٹس تک ویسٹ انڈیز کیلئے دستیاب ہوں گے۔ اس سے پہلے گیل نے ورلڈکپ کو اپنا آخری ایونٹ قرار دیاتھا تاہم ورلڈکپ کی آخری پریس کانفرنس میں انہوں نے بھارت کیخلاف ہوم سیریز کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔گیل ابتک301 روزہ میچوں میں10480 رنز بنانے میں کامیاب رہے ہیں جس میں 25سنچریاں اور 54 نصف سنچریاں شامل ہیں۔وہ ون ڈے میں ڈبل سنچری سکور کرنیوالے واحد ویسٹ انڈین بلے باز بھی ہیں،انہوں نے ورلڈکپ 2015میں زمبابوے کیخلاف یہ کارنامہ انجام دیاتھا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…