جمعہ‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2026 

گلوبل ٹی20،کرس گیل پاکستانی اسپنر شاداب خان کے لیے ڈراؤنا خواب بن گئے، ایک ہی اوور میں کتنے رنز بنا دیئے؟نیا ریکارڈ قائم

datetime 3  اگست‬‮  2019 |

ٹورنٹو (این این آئی)کینیڈا میں جاری گلوبل ٹی20 ٹورنامنٹ میں جارح مزاج ویسٹ انڈین بلے باز کرس گیل پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے اور ان کے ایک اوور میں 32رنز بنا دئیے۔ گزشتہ رات 122 رنز کی اننگز کھیلنے والے گیل نے اپنی عمدہ فارم کا سلسلہ جاری رکھا

اور شاندار اننگز کھیل کر ایڈمنٹن رائلز کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔وینکوور نائٹس نے ایڈمنٹن کو فتح کے لیے 166رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں محمد حفیظ کی گیند پر ایڈمنٹن کی ٹیم پہلے ہی اوور میں وکٹ گنوا بیٹھی تاہم اس کے بعد دوسرے اوپنر کرس گیل اور ان کے ساتھی چیڈوک والٹن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے عمدہ شراکت قائم کی۔شاداب نے میچ کا 13واں اوور کرایا جس میں گیل نے ان کی خوب خبر لیتے ہوئے 32رنز بنائے۔جارح مزاج اوپننگ بلے باز نے پاکستانی اسپنر کے اوور کی پہلی دو گیندوں پر چھکے لگانے کے بعد اگلی دو گیندوں پر چوکے جڑ دیے اور پھر اوور کی آخری دو گیندوں پر چھکے لگا کر میچ کو شاداب کے لیے ڈراؤنا خواب بنا دیا،اگلے اوور میں بین کٹنگ نے 94 رنز بنانے والے گیل کو آؤٹ کر کے لگاتار دوسرے میچ میں سنچری بنانے کے اعزاز سے محروم کردیا تاہم گیل کی شاندار اننگز کی بدولت ایڈمنٹن نے میچ میں باآسانی 6 وکٹوں سے کامیابی حاصل کر لی۔یہ میچ شاداب کے لیے زیادہ اچھا ثابت نہ ہوا جہاں انہوں نے اپنے چار اوورز کے کوٹے میں 66رنز دئیے اور پھر بیٹنگ میں بھی وہ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔  کرس گیل پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان کیلئے ڈراؤنا خواب بن گئے اور ان کے ایک اوور میں 32رنز بنا دئیے۔ گزشتہ رات 122 رنز کی اننگز کھیلنے والے گیل نے اپنی عمدہ فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور شاندار اننگز کھیل کر ایڈمنٹن رائلز کو فتح سے ہمکنار کرا دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…