جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

مخالف ٹیموں کے بائولرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں، کرس گیل

datetime 19  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنگسٹن(آن لائن)جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل نے کہا ہے کہ مخالف ٹیموں کے بائولرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں لیکن یہ بات بھی درست ہے کہ بڑھتی ہوئی عمر کی وجہ سے میرے لئے اب نوجوان بائولرز کو کھیلنا آسان نہیں رہا۔ ریٹائرمنت سے قبل کیریئر کے آخری وقت کو یادگار بنانے کیلئے سرتوڑ کوشش کروں گا۔کرس گیل کو پانچ مرتبہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ گیل نے اپنے بیان میں کہا کہ جارحانہ بیٹنگ انداز کی وجہ سے مخالف ٹیموں کے بائولرز اب بھی مجھ سے خوفزدہ ہیں، اگر آپ کیمرے

کے سامنے ان سے سوال کریں گے تو یقیناً ان کا جواب نہ میں ہو گا لیکن اگر آپ کیمرے کے بغیر ان سے پوچھیں گے تو وہ کہیں گے ہاں، یہ خطرناک بیٹسمین ہے۔انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ فاسٹ بائولرز کیخلاف انجوائے کرتا ہوں، میرے پاس اب ثابت کرنے کیلئے کچھ نہیں، تاہم کرس گیل ورلڈ کپ میں اپنے مداحوں کو اپنی بیٹنگ سے زیادہ لطف اندوز نہ کرسکے اور نہ ہی اپنی ٹیم کو عالمی ٹائٹل جتوا سکے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہاں پر یہ بتانا ضروری سمجھتا ہوں کہ شائقین کی محبت کی وجہ سے میں اس عمر میں بھی کرکٹ کھیل رہا ہوں ورنہ شاید میں کئی سال پہلے کرکٹ میدانوں کو خیرباد کہہ چکا ہوتا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…