قومی ٹیم کی بدترین کارکردگی،ہائیکورٹ میں اہم درخواست دائر، بڑا مطالبہ کردیا گیا

22  جون‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی اور سلیکشن کے عمل کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔بلال فاروقی ایڈووکیٹ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں بدترین کارکردگی اور سلیکشن کے عمل کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے ، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کو ریلوکٹا کہا، وزیراعظم کے بیان کے مطابق پی سی بی

اور سلیکشن کمیٹی ناکام ہوگئی۔ قومی ٹیم میں شعیب ملک کی گروپنگ کرنے کی خبریں عام ہیں پھر بھی ان کی سلیکشن سمجھ سے بالاترہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت سلیکشن کمیٹی سے ٹیم سلیکشن کا طریقہ کار طلب کرے ،وزیراعظم کو سلیکشن کمیٹی کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے، موجودہ ورلڈ کپ ٹیم میں گروپنگ کی خبروں پر فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بنایا جائے، شعیب اختر، راشد لطیف اور محمد وسیم کو عدالتی معاونت کے لیے طلب کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…