لاہور(این این آئی)کرکٹ کے میگا ایونٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچوں میں بھارت کا پلڑا بھاری ہے تاہم مجموعی مقابلوں میں گرین شرٹس کو سبقت حاصل ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک ورلڈ کپ مقابلوں میں دونوں ٹیمیں چھ مرتبہ آمنے سامنے آئیں ہیں لیکن پاکستان اب تک ان میں سے کوئی میچ نہیں جیت پایا۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 131میچوں میں پاکستان نے73جبکہ انڈیا نے54میچوں میں فتح حاصل کی ہے جبکہ چار میچ بے نتیجہ رہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے چھ میں سے پانچ ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان نے چھ میں سے پانچ میچ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہارے ہیں۔ورلڈ کپ مقابلوں میں آج تک پاکستان کا بھارت کے خلاف سب سے زیادہ مجموعی سکور 273رہا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اولڈ ٹریفرڈ میں اس سے پہلے ایک ہی میچ کھیلا گیا ہے اور اتفاق سے یہ 1999ء کے کرکٹ ورلڈ کپ کا وہ میچ تھا جس میں بھارت نے پاکستان کو 47رنز سے شکست دی تھی۔