پیر‬‮ ، 06 اپریل‬‮ 2026 

راجر فیڈرر نے کیریئر میں ٹینس چمپئن شپ جیتنے کی سنچری مکمل کرلی ،100 ٹورنامنٹس جیتنے پر جمی کانرز کی فیڈرر کو مبارکباد

datetime 3  مارچ‬‮  2019 |

دبئی(این این آئی)سوئٹزرلینڈ سے تعلق رکھنے والے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے اپنے کیریئر میں ٹینس چمپئن شپ جیتنے کی سنچری مکمل کرلی۔دبئی میں ہونے والے دبئی ڈیوٹی فری ٹینس چمپئن شپ نے لیجنڈ ٹینس پلیئر راجر فیڈرر نے مخالف کھلاڑی اسٹیفانوس سیٹسیپاس کو اسٹریٹ سیٹس میں 4۔6 اور 4۔6 سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، یہ فیڈرر کے کیریئر کا100 واں ٹائٹل ہے۔اس کے ساتھ ہی 37 سالہ فیڈرر نے 5 لاکھ 23 ہزار 300 امریکی ڈالر کی انعامی رقم بھی

اپنے نام کرلی۔خیال رہے کہ راجر فیڈرر ٹینس کی تاریخ میں سب سے زیادہ 20 مرتبہ گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں اور وہ پروفیشنل ٹینس کے موجودہ دور میں ٹور کی سطح کے 100 ٹورنامنٹس جیتنے والے دوسرے مرد کھلاڑی ہیں۔اب تک سب سے زیادہ 109 ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز امریکی ٹینس کھلاڑی جمی کانرز کو حاصل ہے تاہم فیڈرر کے مداح پرامید ہیں کہ وہ جلد ہی یہ سنگ میل بھی عبور کرلیں گے۔100 ٹورنامنٹس جیتنے پر جمی کانرز نے فیڈرر کو مبارکباد دی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…