دبئی چمپئن شپ : راجر فیڈرر نے نوجوان کھلاڑی بورنا کورک کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی

2  مارچ‬‮  2019

دبئی(این این آئی)سوئٹزرلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے دبئی چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں کروشیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی بورنا کورک کو شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی اور انفرادی طور پر ٹائٹلز کی سنچری بنانے سے ایک میچ دور رہ گئے ہیں۔

ٹینس کی تاریخ میں 20 گرینڈ سلیم حاصل کرنے والے 37 سالہ راجر فیڈرر کا دبئی چمپئن شپ کے فائنل میں ابھرتے ہوئے یونانی اسٹار اسٹیفینوس سے مقابلہ ہوگا جہاں کامیابی کی صورت میں وہ تاریخ رقم کریں گے۔راجر فیڈرر نے سیمی فائنل میں بورنا کورک کو67 منٹ کے مقابلے میں باآسانی 6۔2 اور 6۔2 سے شکست دے دی۔میچ میں کامیابی کے بعد راجر فیڈرر نے کہاکہ میرے خیال میں میچ کے دوران انہیں زیادہ مواقع نہ دینا اور انہیں شکست کا احساس دلانا اہم تھا اور آخر میں اچھا کھیلنے پر میں خوش ہوں۔فیڈرر فائنل میں کامیابی کی صورت میں پروفیشنل سطح پر 100 ٹائٹل جیتنے والے دوسرے کھلاڑی بن جائیں گے ، دبئی میں اب تک 7 ٹائٹلز حاصل کرچکے ہیں۔ان سے قبل امریکا کے سابق کھلاڑی جمی کونرز نے 109 ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل کیا تھا جو تاحال پہلے نمبر پر ہیں۔دبئی چمپئن شپ کے دوسرے سیمی فائنل میں اسٹیفینوس نے گائل مونفلز کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد 4۔6، 7۔6 اور 7۔6 سے شکست دے دی تھی۔راجر فیڈرر کو دبئی چمپئن کے فائنل میں فیورٹ قرار دیا جارہا ہے اس لیے ٹائٹلز کی سنچری مکمل کرنے کے امکانات بھی روشن ہیں۔دونوں کھلاڑی جنوری 2019 میں آسٹریلین اوپن میں بھی مدمقابل آئے تھے تاہم یہاں پر اسٹیفنوس نے حیران کن طور پر کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی۔راجر فیڈرر نے 100 ٹائٹلز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیفنوس نے آسٹریلین اوپن میں میرا مقابلہ کیا تھا اور وہ ایک مشکل کھلاڑی ہیں اور لگتا ہے کہ تاحال 100 ٹائٹلز تک پہنچنے کے لیے کافی دور ہیں تاہم کوشش کروں گاکہ بھرپور توجہ سے اچھا کھیلوں۔اسٹیفینوس کے مطابق میرے کھیل میں گزشتہ برس کے مقابلے میں بہتری آئی ہے، سرفہرست 10 کھلاڑیوں میں شامل بڑے کھلاڑیوں اور بڑے ناموں کو شکست دینا بڑی بات ہے اور کسی موقع پر میں بھی ٹاپ 10 میں جگہ بنانا چاہتا ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…