بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ میں پاکستان کیساتھ میچ کھیلے گی یا نہیں؟بھارتی کرکٹ بورڈ کابیان آگیا

datetime 18  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ میں پاکستان کیساتھ میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے بیان، سربراہ آئی پی ایل راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ ابھی کافی دور ہے، پاکستان کے ساتھ شیڈول میچ نہ کھیلنے کے حوالے سے اس وقت کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد بھارت کے سب سے پرانے کرکٹ کلب کی جانب سے کرکٹ ورلڈ کپ 2019 ء4 میں پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کرکٹ کلب آف انڈیا نے پلوامہ حملے کے پیش نظر بھارتی کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ 16 جون 2019 ء4 کو بھارت پاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ کا بائیکاٹ کردے۔ایک بھارتی کرکٹ مداح نے بھی اپنے ٹویٹ میں مطالبہ کیا کہ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل یا تو پاکستان کو ورلڈ کپ سے باہر نکالے یا بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس ورلڈ کپ میں شرکت سے انکار کردینا چاہیئے۔اس حوالے سے آئی پی ایل کے سربراہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کیساتھ میچ کھیلنے یا نہ کھیلنے کے حوالے سے اس وقت کوئی فیصلہ نہیں کر سکتا۔ واضح رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی بسوں کو نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 44 فوجی ہلاک ہوئے۔اس حملے کے فوری بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا پر بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف مسلسل زہر اگلا جا رہا ہے اور الزامات لگائے جا رہے کہ اس حملے کے پیچھے پاکستان کا ہاتھ ہے۔بعد ازاں پاکستان نے پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پرانا وطیرہ ہے جو ماضی میں بھی ہمیشہ ناکام رہا ہے، اگر ویڈیو بیان بھارتی دعوے کی تصدیق کرتا ہے تو پھر بھارت کواپنے نیول آفیسر کمانڈر کلبھوشن یادیو کے بیان کو بھی تسلیم کرنا ہو گا۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…