اتوار‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2025 

باؤلرز ایک بار پھر قومی ٹیم کو تیسرے ٹیسٹ میں واپس لے آئے

datetime 12  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ( آن لائن ) جوہانسبرگ ٹیسٹ کے دوسرے روز جنوبی افریقا کی پہلی اننگز میں 262 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ ناکام ہوگئی اور پوری ٹیم 185 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی جس کے بعد پروٹیز نے اپنی دوسری اننگز میں دن کے اختتام پر 5وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنا لیے ہیں۔دوسرے روز کھیل کے آغاز پر بھی بلے باز کچھ نہ کرسکے اور 53 کے مجموعے پر محمد عباس 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،

عباس کے بعد آنے والے اسد شفیق کھاتا کھولے بنا ہی روانہ ہوگئے، دونوں بلے بازوں کو اولیویر نے پویلین کی راہ دکھائی۔امام الحق نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور نصف سنچری کے قریب 43 رنز بناکر فلنڈر کا ہی شکار ہوئے،امام الحق کے بعد بابراعظم اور کپتان سرفراز احمد نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی اور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 78 رنز بنائے لیکن کپتان سرفراز احمد 50 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔کپتان کے بعد بابر اعظم بھی نصف سنچری سے1رن کی دوری پر اولیویر کے نرغے میں آگئے جب کہ اسی اوور میں فہیم اشرف بھی بغیر کوئی رن بنائے وکٹ گنوابیٹھے۔محمد عامر کو بھی اولیویر کی گیند پر زبیر حمزہ کو کیچ تھماکر پویلین لوٹے جب کہ شاداب خان 5 رنز بناکر ربادا کا شکار بنے۔پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 185 رنز بناکر آؤٹ ہوئی اورجنوبی افریقا کو 77 رنز کی برتری ملی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے اولیویرنے 5، فلینڈر 3 اور ربادا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹکیا۔ جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہیں رہا اور ڈین ایلگر5رنز بنا کر عباس کا شکار بن گئے ،مارکرم 21رنز بنا کر محمد عامر کا شکار بنے ،ڈی برائن بھی 7رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے جنہوں نے زبیر حمزہ کو بھی صفر کی خفت سے دوچار کیا،ٹمبا باووما 23رنز بنا کر شاداب خان کی گھومتی گیند پر پوویلین لوٹ گئے ،ہاشم آملا اور ڈی کوک نے ٹیم کا سکور135رنز تک پہنچایا۔ا س سے قبل میزبان ٹیم کے کپتان ڈین ایلگر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور ایڈن مرکرام کے ہمراہ انہوں نے اننگز کا آغاز کیا تاہم کپتان ایلگر 4رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بن گئے ،

مارکرم او ر ہاشم آملا نے دوسری وکٹ کیلئے 126رنز جوڑے ،اس دوران مارکرم نے اپنی5ویں ٹیسٹ نصف سنچری بھی مکمل کی،وہ 90رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بن گئے ، ہاشم آملا بھی اپنے آغاز کا فائدہ نہ اٹھا سکے اور41رنز بنا کر شاداب خان کا شکار بنے ،ڈی برائن اور زبیر حمزہ نے چوتھی وکٹ کے لیے75رنز جوڑے جس کے بعد ڈی برائن 49رنز بنا کر عباس کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے،میزبان ٹیم کی آخری 7وکٹیں محض33رنز پر گریں اور پوری ٹیم 262رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئی۔پاکستان کیلئے فہیم اشرف نے3جبکہ محمد عباس،حسن علی اور محمد عامر نے2،2اور شاداب خان نے1وکٹ لی۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں2۔0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…