جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بنگلہ دیش میں ہونے کے باوجود کرس گیل کو بی پی ایل کھیلنے کی اجازت کیوں نہ مل سکی؟

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا(آئی این پی) دنیا کے بڑے بڑے بولرز کو تگنی کا ناچ نچانے والے کرس گیل کو ایک کاغذ کے ٹکڑے نے آوٹ کردیا۔بنگلا دیش میں جاری ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں اسٹار بلے باز کرس گیل تین روز گزرنے کے باوجود ابھی تک میچ نہیں کھیل پائے۔ بنگلا دیش پریمیئر لیگ میں رنگ پور رائیڈر نے کرس گیل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایاہے، ہفتے کو چٹاگانگ وائی کنگز کے خلاف میچ میں ان کی عدم شرکت کا جواز طویل ہوائی سفر کی مسافت

قرار دیا گیا جب کہ اتوار کو کھلنا ٹائٹینز کے خلاف میچ میں ٹیم انتظامیہ خواہش کے باوجود انہیں پلینگ الیون کا حصہ نہ بناسکی۔ اس کی وجہ ان کے پاس ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی طرف سے اجازت نامے کا نہ ہونا ہے۔بی پی ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس کے مطابق لیگ میں کھیلنے کے لیے کھلاڑی کے پاس اپنے بورڈ کا این اوسی ہونا ضروری ہے۔ کرس گیل اگر ویسٹ انڈیز بورڈ سے این او سی منگوالیتے ہیں تو وہ میچ کھیلنے کے اہل ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…