اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

کرس گیل نے بھارت، بنگلا دیش کیخلاف کھیلنے سے انکارکردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باربڈوس(اسپورٹس ڈیسک)دھواں دھار بیٹنگ کے لیے مشہور کرس گیل کا کیرئیر اختتام کی جانب بڑھنے لگا ، انہوں نے بھارت اور بنگلا دیش کے خلاف مختصر دورانیے کی کرکٹ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے۔کرس گیل ٹیسٹ کرکٹ سے پہلے ہی الگ ہو چکے ہیں ، جبکہ جمیکا میں لسٹ اے کا آخری میچ بھی کھیل چکے اور اب وہ ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کے لیئے بھی خود کو محدود کرنے لگے ہیں۔ویسٹ انڈیز کرکٹ نے بھارت کے خلاف

ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کر دیا ہے ۔ویسٹ انڈیز کرکٹ کا کہنا ہے کہ کرس گیل نے بھارت اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز کی سلیکشن کے لیے انکار کر دیا ہے لیکن وہ انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز اور ورلڈ کپ کیلئے د ستیاب ہوں گے۔کرس گیل کا کہنا ہے کہ ابھی مجھے اپنی زندگی گزارنے کے لیئے وقت درکار ہے ۔بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 5ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی ، جبکہ ون ڈے سیریز کا آغاز 21اکتوبر سے ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…