بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

کھیل کے میدان میں بڑی کامیابی ،پاکستان نے بھارت کو اسی کے یوم آزادی پر مزہ چکھا دیا

datetime 15  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تائیوان( آن لائن ) ایشین انڈر 12 بیس بال چیمپئین شپ میں پاکستانی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، جس نے روایتی حریف بھارت کو 0۔16 سے شکست دے دی۔ پاکستان ٹیم کو پہلے میچ میں ورلڈ نمبر تین کوریا سے مقابلہ درپیش تھا، جس میں پاکستان ٹیم کو کوریا کے ہاتھوں 4۔1 کے اسکور سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پاکستان نے 14 اگست کو گروپ کے دوسرے میچ میں ہانگ کانگ کو 1۔6 اسکور سے شکست دی۔ 15 اگست کو پاکستان کا مقابلہ روایتی حریف بھارت سے ہوا، جس نے میچ میں مکمل طور پر بھارت کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0۔16 کے اسکور سے مات دی۔پاکستان نے پہلی ہی اننگز سے بھارتی ٹیم کو دباؤ میں رکھا جو آخری اننگز تک برقرار رہا اور کم از کم 15 اسکور کا فرق ہونے کی وجہ سے میچ کو پانچ اننگز میں ہی مکمل قرار دے دیا گیا۔اس طرح گروپ میں دو میچز جیتنے کے بعد پاکستان انڈر 12 ٹیم نے اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ ایشین انڈر 12 بیس بال چیمپئین شپ ورلڈ کپ کا کوالیفائی راؤنڈ بھی ہے، جس میں پہلی 3 پوزیشنز حاصل کرنے والی ٹیمیں ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل ہوں گی۔بھارت سے کامیابی کے بعد پاکستانی کھلاڑی بے حد خوش ہیں۔ کپتان محمد فیاض اور نائب کپتان سبحان مصطفی کا کہنا تھا کہ بھارت کی شکست پاکستانی عوام کے لیے تحفہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لگاتار دو میچز جیت کر بہت خوش ہیں،آئندہ میچز میں بھی کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…