ریاض(این این آئی)سعودی عرب کے شرعی امور کے ایک محقق ڈاکٹر رضوان الرضوان نے کہا ہے کہ روس میں انٹرنیشنل فٹ بال کپ کے موقع پر مسلمان کھلاڑیوں کو روزہ رکھنے کی شریعت میں مکمل اجازت ہے۔ روس میں کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی از روئے شریعت مسافر ہیں اور قرآن پاک مسافر کو روزہ چھوڑنے کا حکم دیتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی محقق کا کہنا تھا
کہ وہ یہ بات کسی کے فتوے کی بنیاد پرنہیں کہہ رہے ہیں بلکہ شریعت میں کے ایک حکم کی بات کرتے ہیں۔ قرآن پاک کی نص موجود ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے مسافر اور مریض کو روزہ ترک کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔انہوں نے دلیل کے طورپر سورۃ البقرۃ کی آیت کا حوالہ دیا کہ یہ گنتی کے دن ہیں۔ پس تم میں سے جو کوئی مریض یا مسافر ہو تو وہ دوسرے دنوں میں ان کی گنتی پوری کر لے، جو فدیہ دینے کی طاقت رکھیں تو ایک مسکین کو کھانا کھلائیں، جو زیادہ کرے تو وہ اس کے حق میں بہتر ہے، اور اگر تم روزہ رکھو تو وہ تمہارے حق میں بہتر ہے اگر تم علم رکھتے ہو پیش کی۔سعودی محقق کا کہنا تھا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا واضح فرمان ہے اور قرآن وسنت میں اس کے حق میں اور بھی دلائل ہیں۔ ہم فتوے کے اختلافی امور میں نہیں جاتے۔ حالت سفر میں روزہ افطار کرنے کی اجازت شریعت میں اللہ تعالیٰ نے دے رکھی ہے، جس میں کوئی دو رائے نہیں۔اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سفر چاہے دو دن، کم یا زیادہ وقت کا ہو دین اسلام نے مسافر کو روزے کی رخصت دی ہے۔