اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

پاکستان سے ٹیسٹ میچ، انگلش کرکٹرز کی نوکریاں داؤ پر لگ گئیں،حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز(آئی این پی) پاکستان سے دوسرے ٹیسٹ میں انگلش کرکٹرز کی نوکریاں داؤ پر لگ گئیں۔انگلش اوپنر الیسٹر کک نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ اپنی موجودہ فارم کو تبدیل کرنے میں ناکام رہے تو پھر انگلینڈ کا ڈریسنگ روم اپنے نئے مہمانوں کو خوش آمدید کہہ رہا ہوگا۔ انھوں نے تسلیم کیا کہ اس وقت انگلش ٹیم اچھا نہیں کھیل رہی اور وہ یہ بات بھی جاتنے ہیں کہ انھیں ہیڈنگلے میں اپنے آخری تینوں ٹیسٹ میچز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے،

کک کا کہنا ہے کہ ہمیں بہتر کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے کیونکہ ہم سب کا کرکٹ مستقبل دا وپر لگا ہوا ہے، شکست کبھی بھی اچھی چیز نہیں ہوتی اور جس طرح ہم نے لارڈز میں کھیلا وہ تو انتہائی مایوس کن تھا، یہ وقت ہمارے لیے فرسٹریشن سے بھرپور ہے، ہم وکٹ پر زیادہ دیر قیام کرہی نہیں رہے ہیں۔انگلش اوپنر نے کہا کہ ہمیں ایک گروپ کی طرح میں باہم یکجا ہونے کی ضرورت ہے اور اس کیلیے ہمیں لارڈز ٹیسٹ کی منفی چیزوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا، اس کے ساتھ میں یہ پھر یہ کہنا چاہوں گا کہ عمل کرنے سے باتیں کرنا زیادہ آسان ہوتا ہے، یہ بات تو واضح ہے کہ ہم ہمیشہ ہار نہیں سکتے، ہمیں فوری طور پر اس روش کو تبدیل کرنا ہوگا۔الیسٹرکک نے اپنے ساتھی اوپنر مارک اسٹونمین کے ڈراپ ہونے پر مایوسی ظاہر کی تاہم ان کے متبادل کیٹن جیننگز کی صلاحیتوں پر اعتماد کا بھی اظہار کیا۔یاد رہے کہ اس سے قبل فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن بھی اپنے ساتھی کھلاڑیوں پر زور دے چکے ہیں کہ وہ پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس سے ناقدین کا منہ بند کردیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اور اسٹورٹ براڈ مجموعی طور پر 950 ٹیسٹ وکٹیں لے چکے اور ہیڈنگلے میں بھی اپنا کردار ادا کرنے کو مکمل طور پر تیار ہیں۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے انگلینڈ کے کوچ ٹریور بیلس کو انگلش ٹیم کی ٹیسٹ میچوں میں گذشتہ چھ ماہ سے خراب کارکردگی پر کوچ کا عہدہ برقرار رکھنا مشکل ہوگیا ہے۔انگلش میڈیا نے لارڈز ٹیسٹ ہارنے کے بعد طوفان برپا کردیا ہے

اور دعوی کیا ہے کہ بیلس کو ٹیسٹ کوچنگ سے ہٹا کرمحدود اوورز تک برقرار رکھا جائے گا۔اگر انگلینڈ پاکستان کے خلاف دوسرا ٹیسٹ بھی ہار گیا تو یہ اس کی مسلسل تیسری ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوگی جس سے انگلینڈ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں سے ساتویں پوزیشن پر چلا جائے گا۔انگلینڈ کو اب تک دس ٹیسٹ میں ساتویں شکست کا سامنا ہے۔انگلش کپتان جوروٹ کا آسٹریلوی کوچ کی حمایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ کوچ کو تبدیل کرنا مسئلہ کا حل نہیں ہے،شکست کی ذمہ دار ٹیم ہے جو گذشتہ چھ ماہ سے مایوس کن کرکٹ کھیل رہی ہے ۔

محدود اوورز کی کرکٹ میں انگلینڈ کی کارکردگی بہتر ہے اس لئے امکان ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد انہیں ٹیسٹ کی کوچنگ سے محروم ہونا پڑ جائے گا۔ون ڈے رینکنگ میں انگلینڈ پہلے نمبر پر ہے جب کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ فائنل کھیل چکا ہے۔جوروٹ کا کہنا ہے کہ شدید ردعمل کے اثرات خراب ہوسکتے ہیں اور ہار کے بعد خطرے کی گھنٹی بجا دینا مسئلے کا حل نہیں ہے۔جوروٹ نے اعتراف کیا کہ انگلینڈ کے ڈریسنگ روم میں کھلاڑی گرے ہوئے ہیں، انہیں اس مشکل وقت میں اٹھانے کی ضروت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو اعتماد کی ضرورت ہے کیوں کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی گرے ہوئے کھلاڑی کی ضرورت نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…