اتوار‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2026 

چیریٹی میچ میں ورلڈ الیون کو شکست ، ویسٹ انڈیز نے72رنز سے کامیابی حاصل کرلی

datetime 1  جون‬‮  2018 |

لندن (آئی این پی)ویسٹ انڈیز نے آندرے رسل اور سیمیول بدری کی عمدہ بالنگ کی بدولت ورلڈ الیون کے خلاف چیریٹی میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 72رنز سے کامیابی حاصل کر لی۔گزشتہ سال کیریبیئن جزائر میں ارما اور ماریہ نامی طوفان سے مقامی کرکٹ اسٹیڈیمز بری طرح متاثر ہوئے تھے اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل، انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اور میلبرن کرکٹ کمیٹی نے سمندری طوفانوں سے

تباہ ہونے والے 5 اسٹیڈیمز کی تعمیر نو کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کی غرض سے چیریٹی میچ کے انعقاد کا فیصلہ کیا تھا۔کرکٹ کے گھر لارڈز میں عظیم مقصد کے تحت کھیلے گئے اس یادگار میچ میں ورلڈ الیون کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل غلط ثابت ہوا۔شاہد آفریدی اپنے ممکنہ طور پر آخر انٹرنیشنل میچ کیلئے میدان میں اترے تو ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑیوں نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ایون لوئس کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈین اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 75رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا اور اس شراکت کا خاتمہ افغان اسپنر راشد خان نے لوئس کو آٹ کر کے کیا جنہوں نے 26گیندوں پر 5چھکوں اور اتنے ہی چوکوں کی مدد سے 58رنز بنائے۔ورلڈ الیون کو جلد ہی دو کامیابیاں اور ملیں جب شعیب ملک اور شاہد آفریدی نے بالترتیب کرس گیل اور آندرے فلیچر کی اننگز کا خاتمہ کیا۔اس کے بعد مارلن سیمیولز اور دنیش رامدین کی جوڑی وکٹ پر اکٹھا ہوئی اور دونوں کھلاڑیوں نے 52رنز کی شراکت قائم کر کے اپنی ٹیم کے بڑے اسکور کی راہ ہموار کی، سیمیولز 4 چھکوں کی مدد سے 43رنز بنا کر آٹ ہوئے۔اختتامی اوورز میں رامدین اور آندرے رسل نے جارحانہ انداز اپنایا اور دونوں کھلاڑیوں نے ناقابل شکست 47رنز کی شراکت قائم کر کے ویسٹ انڈیز کا اسکور 199 تک پہنچا دیا۔اننگز کے دوران فیلڈ میں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ مناظر بھی دیکھنے کو بھی ملے تاہم سب سے

خاص بات مایہ ناز کمنٹیٹر اور انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین کیمرے اور مائیک کے ساتھ مختلف فیلڈنگ پوزیشنز پر موجودگی تھی جس نے شائقین کو خوب محظوظ کیا۔200رنز کے ہدف کے تعاقب میں ورلڈ الیون کی ٹیم کا آغاز تباہ کن تھا اور صرف 8رنز پر اس کے 4کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے جن میں تمیم اقبال، لیونک رونچی، دنیش کارتھک اور سیم بلنگز شامل تھے۔

ورلڈ الیون کی ٹیم ابتدائی نقصان کے بعد سنبھل نہ سکی اور تھسارا پریرا کی 61رنز کی اننگز کے باوجود پوری ٹیم 127رنز پر ڈھیر ہو گئی اور ویسٹ انڈیز نے 72رنز سے فتح اپنے نام کر لی۔انجری کے سبب ٹائمل ملز بیٹنگ کیلئے میدان میں نہیں آ سکے جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیسرک ولیمز 3 وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بالر رہے جبکہ سیمیول بدری اور آندرے رسل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

موضوعات:



کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…