بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہلیہ کو خوش قسمتی کی علامت تصور کرتا ہوں،عثمان صلاح الدین

datetime 1  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیڈز(آئی این پی)پاکستان کی جانب سے لیڈز ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے عثمان صلاح الدین بھی اپنے اہلیہ کو خوش قسمتی کی علامت تصور کرتے ہیں۔ہیڈنگلے میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے عثمان صلاح الدین نے کہا کہ ہر کامیاب شخص کے پیچھے عورت کا ہاتھ ہوتا ہے،میرا چندماہ پہلے نکاح ہوا تھا، جلد رخصتی ہونے والی ہے، میری بیوی میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں ۔

میرا نکاح ہوتے ہی میرا ٹیم میں نام آیا، ٹیسٹ کرکٹر بننے کی ایسی خوشی ہے جو بیان نہیں کرسکتا، کوشش کروں گا کہ اچھا پرفارم کروں۔ان سے سوال کیا گیا کہ سسرال نے رخصتی کے لیے ٹیسٹ کرکٹر بننے کی شرط تو نہیں رکھی اس پر قہقہہ لگا۔بلے باز نے کہا کہ رخصتی میں تاخیر کی وجہ یہ ہے کہ میری بیوی پڑھ رہی ہے، تعلیم ختم ہوتے ہی رخصتی ہوجائے گی، بیوی کے امتحانات کا منتظر ہوں۔انگلینڈ کے خلاف لیڈز ٹیسٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے عثمان صلاح الدین کا کہنا ہے کہ میرا ہدف صرف ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا نہیں ہے۔پاکستان کے لئے لمبی کرکٹ کھیلنا چاہتا ہوں، انضی بھائی اور یونس خان نے جس طرح ٹیسٹ میچوں میں دس ہزار رنز بنائے تھے اسی طرح پاکستان کے لئے کوئی سنگ میل عبور کرنا چاہتا ہوں، میں ایک میچ کیلئے نہیں کھیلوں گا، پاکستان کے لئے زیادہ سے زیادہ کھیلنا چاہتا ہوں، محض ٹیسٹ کرکٹر بننا میرا ہدف نہیں ہے۔عثمان صلاح الدین نے کہا کہ میں انگلینڈ میں نیو کاسل اور مڈلینڈ میں پریمیئر لیگ کھیل چکا ہوں، اس لیگ کا فائدہ مجھے یہ ہوا کہ میں نے لیسٹر کے خلاف 69 رنز بنائے۔انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے یادگار لمحہ تھا، میں اپنے کیریئر کے دوران محمد یوسف، انضمام الحق، ویرات کوہلی، جوروٹ اور موجودہ ٹیم کے اسد شفیق اور بابر اعظم سے متاثر ہوں اور ان کی بیٹنگ کو پسند کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 2010میں ون ڈے ڈیبیو کرنے کے بعد مجھے مایوسی نہیں ہوئی ٹیم انتظامیہ

مجھے ساتھ رکھ رہی تھی اور نیٹ پر میری خامیوں پر کام ہوتا رہا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انگلش کنڈیشن میں لیٹ اسٹروک کھیلنے والے کامیاب ہوتے ہیں، لیگ کے تجربے کی بنیاد پر مجھے یہاں کی کنڈیشنز میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے اور مجھے کنڈیشنز سمجھنے میں آسانی ہورہی ہے۔عثمان صلاح الدین کا کہنا ہے کہ نکاح ہوتے ہی میری قسمت پلٹ گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…