واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں بچوں کے ساتھ گالف کھیلا اور خوب انجوائے بھی کیا ۔صدر ٹرمپ بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں میں بھی شاید مقبول ہونے کی کوششوں میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں گزشتہ روز انہوں نے وائٹ ہاؤس میں اسپورٹس اور فٹنس ڈے منایا۔
اسپورٹس ڈے میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اس قسم کی تقریبات کا مقصد نوجوانوں میں فٹنس اور کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ٗتقریب میں جہاں ڈھیر سارے بچے موجود تھے ، وہیں گالف کا اہتمام دیکھ کر ٹرمپ بھی رہ نہ سکے اور ساوتھ لان میں انہوں نے بچوں کے ساتھ گالف کھیلی اور خوب انجوائے کیا ۔