ہفتہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2026 

اسکاٹ لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں محمدحفیظ کی شمولیت بارے اہم فیصلہ، زخمی بابر اعظم کی جگہ کون سے کھلاڑی کو شامل کیا جا رہا ہے؟

datetime 31  مئی‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)اسکاٹ لینڈ کے خلاف 2ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں پاکستانی ٹیم کے آل رانڈر محمد حفیظ کی شمولیت کا امکان نہیں ہے اور ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی زخمی بابر اعظم کی جگہ مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کو شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔واضح رہے کہ

پاکستانی ٹیم لیڈز ٹیسٹ کھیل کر مانچسٹر سے اسکاٹ لینڈ جائے گی، جہاں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان 2ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز 12اور 13جون کو کھیلے جائیں گے۔بولنگ ایکشن کلیئر ہونے کے باوجود محمد حفیظ کی مشکلات کم نہیں ہوسکیں اور ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت کا امکان نہیں، تاہم سلیکٹرز محمد حفیظ کو ون ڈے ٹیم میں شامل کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں تاکہ انہیں ورلڈ کپ کے پلان کا حصہ بنایا جائے۔یہ بھی امکان ہے کہ محمد حفیظ کو زمبابوے کی ون ڈے سیریز میں چانس ملے۔تاہم بابر اعظم کے ان فٹ ہونے کے باوجود عمر امین کا کوئی چانس نہیں ہے۔ رومان رئیس اور عماد وسیم بدستور ان فٹ ہیں جبکہ وہاب ریاض کو بھی مزید انتظار کرنا ہوگا۔توقع ہے کہ اسکاٹ لینڈ سے میچز کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے خلاف کراچی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی میچوں کی پاکستانی ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور شعیب ملک، احمد شہزاد، عثمان شنواری، شاہین آفریدی، آصف علی، حسین طلعت اور محمد نواز پاکستانی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔لیڈز ٹیسٹ سیریز کے بعد اظہر علی، اسد شفیق، سمیع اسلم اور راحت علی وطن واپس چلے جائیں گے جبکہ محمد عباس لیسٹر شائر کے لیے بقیہ میچ کھیلیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)


میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…