کراچی(این این آئی)۔ہاکی فیڈریشن نے 50 لاکھ روپے تک کا جی پی ایس خریدا ہے تاکہ دوران میچ یا ٹریننگ کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جائےاور کھلاڑی تھکاوٹ کا بہانا نہ بنائیں ٗہر کھلاڑی شرٹ کے اندر ایسی بیلٹ زیب تن کریگا جس میں جی پی ایس ڈیوس لگی ہوگی۔ اس سے دوران میچ کھلاڑیوں کی فٹنس، دل کی دھڑکن، انرجی لیول جیسی معلومات جانچی جا سکتے گی۔پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ ریحان بٹ کے مطابق جی پی ایس سے کھلاڑیوں کی بہانے بازی پکڑی جائے گی
تاہم اس کا مقصد ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کیلئے کھلاڑیوں کا فٹنس لیول بہتر بنانا ہے۔ڈچ کوچ رولینٹ آلٹمنز اور فزیکل ٹرینر ڈئینل بیری کی درخواست پر یہ سسٹم منگوایا گیا ہے ٗیہ نظام دنیا کی 19 ٹیمیں استعمال کرتی ہیں، پاکستان 20 ویں ٹیم ہوگی جو فٹنس کے لیے اس سسٹم کا استعمال کرے گی۔واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کیلئے پاکستان ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ان دنوں عبد الستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ہے۔ ایک ہفتے تک بھرپور ٹریننگ کے بعد اب کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس پر کام کیا جارہا ہے۔