لندن (این این آئی)فریال مخدوم نے بتایا کہ ان کے شوہر نے انہیں اس وقت دھوکا دیا تھا جب ان کی دوسری بیٹی کی پیدائش کو صرف 17 دن گزرے تھے۔باکسرعامر خان اور فریال مخدوم کے ان کی دوسری بیٹی کی پیدائیش کے بعد تعلقات خراب ہونا شروع ہوگئے۔ فریال مخدوم نے الزام عائد کیا ہے کہ عامر خان کے بیوٹیشن صوفیہ ہیمانی کے ساتھ تعلقات تھے۔فریال مخدوم نے بتایا کہ انہیں بیوٹیشن صوفیہ ہیمانی سے بات کرنے کے بعد اس بات کا یقین ہوگیا کہ عامر خان کے صوفیہ کے ساتھ تعلقات تھے۔
دوسری جانب عامر خان نے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ برس اگست میں باکسر عامر خان نے گھریلو ناچاقیوں پر اہلیہ فریال مخدوم سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا اور اہلیہ کی جانب سے ان کے والدین سے معافی مانگنے کے باوجود بھی عامر نے انہیں معاف کرنے سے انکار کردیا تھا تاہم پھر 11 نومبر 2017 کو الزامات در الزامات اور تنقید کے بعد باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم کے درمیان ڈرامائی طور پر صلح ہوگئی تھی۔