اتوار‬‮ ، 23 جون‬‮ 2024 

انگلینڈ کیخلاف ہیڈنگلے ٹیسٹ ،انجری کا شکار ہونے والے بابر اعظم کی جگہ کس کو میدان میں اتاراجائے گا؟ فیصلہ ہوگیا

datetime 29  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آئی این پی)پاکستان ٹیم کے رکن بابر اعظم بائیں کلائی میں فریکچر کے سبب وطن روانہ ہو چکے ہیں اور دوسری جانب ٹیم مینجمنٹ نے متبادل کھلاڑی کے معاملے میں سلیکشن کمیٹی پر واضع کیا ہے کہ انھیں متبادل کھلاڑی کی کوئی ضرورت نہیں۔ادھر لندن سے لیڈز جانے والی قومی ٹیم کے کیمپ سے خبر ہے کہ فخر زمان کو ہیڈنگلے ٹیسٹ میں ڈیبیو کرانے کی تیاریاں مکمل ہیں،

اگر ایسا ہوا تو 13ون ڈے اور 15ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے مردان کے 28سال کے فخر زمان پاکستان کے 232ویں ٹیسٹ کرکٹر ہوں گے۔ملتان میں 2013 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کر نے والے فخر 37 فرسٹ کلاس مقابلوں میں 41.91 کی اوسط سے 2389 رنز 6 سنچریوں کی مدد سے بنا چکے ہیں۔دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی نے فخر زمان کو چوتھے اوپنر کی حیثیت سے اسکواڈ کا حصہ بنایا تھا، تاہم بابر اعظم کے ان فٹ ہونے پر ان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے بائیں ہاتھ کے بیٹس مین کون سے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہیں ؟ اہم سوال ہے۔امام الحق اور اظہر علی بطور اوپنرز کھیل رہے ہیں جب کہ آخری 2 ٹیسٹ میچوں میں حارث سہیل کو نمبر تین پر کھلانے کا تجربہ ہوا ہے، انگلینڈ کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں بابر اعظم نمبر پانچ پر کھیلے تھے لہذا سیدھا مطلب تو یہی ہے کہ فخر زمان نمبر پانچ پر کھیلیں گے۔دوسری جانب لاہور سے تعلق رکھنے والے عثمان صلاح الدین ایک مرتبہ پھر بغیر کھیلے پاکستان چلے جائیں گے۔99 فرسٹ کلاس میچوں میں 6329 رنز بنانے والے عثمان صلاح الدین کی قومی ٹیم کے ساتھ یہ چوتھی سیریز ہوگی جس میں وہ بنا کھیلے ہی گھر چلے جائیں گے۔



کالم



توجہ کا معجزہ


ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…