منگل‬‮ ، 18 جون‬‮ 2024 

انگلش کپتان جو روٹ نے میچ فکسنگ سے متعلق الجزیرہ کی رپورٹ مسترد کر دی

datetime 28  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوروٹ نے میچ فکسنگ سے متعلق الجزیرہ کی رپورٹ کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے الزامات انتہائی اشتعال انگیز ہیں۔تفصیلات کے مطابق عرب ٹی وی نے اپنی ڈاکومینٹری میں 2016 کے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چنئی ٹیسٹ

میں فکسنگ کا انکشاف کیا تھا۔رپورٹ میں بھارت، آسٹریلیا اور انگلینڈ سمیت کئی ممالک کے کرکٹرز کا فکسنگ میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 2016 میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان چنئی ٹیسٹ میں 3 انگلش پلیئرز نے فکسنگ کی، اس ٹیسٹ میں بھارت کو 75 رنز سے فتح ملی تھی۔انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نے الجزیرہ کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے انہیں اشتعال انگیز قرار دیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ فکسنگ سے متعلق ٹھوس شواہد موجود نہیں۔ آسٹریلوی بورڈ نے بھی ڈاکومینٹری میں فکسنگ انکشافات کو من گھڑت قرار دیا ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹام ہیریسن کا کہنا ہے کہ ہم نے ابھی تک کوئی ایسے شواہد نہیں دیکھے جن کی وجہ سے ہم اپنے کھلاڑیوں پر کسی قسم کا بھی شک کریں۔انہوں نے کہاکہ ہمیں جو محدود معلومات فراہم کی گئی ہیں ہم نے اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ اس پر بات کی ہے۔انگلینڈ کے کوچ ٹریور بیلس نے بھی ان الزامات کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں بس انگلش کرکٹ بورڈ پر یہ معاملہ چھوڑ دینا چاہیے۔آسٹریلیا کی کرکٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ انھیں کھلاڑیوں کے سپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے کے حوالے سے کسی ٹھوس شواہد کا علم نہیں ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہم نے ابھی یہ دستاویزی فلم نہیں دیکھی مگر ہمارا موقف ہے کہ ایسے تمام معاملات کو سنجیدگی کو جانچا جانا چاہیے۔

 

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…