لاہور(این این آئی)لیور پول کے معروف مسلمان فٹبالر محمد صلاح نے روزہ ترک کرنے کے مشورے کو ماننے سے انکار کر دیا۔فٹبالر محمد صلاح نے اپنے منیجر کی جانب سے روزہ ترک کرنے کے مشورے کو نہ مانتے ہوئے مسلمانوں کا دل جیت لیا، اس پر معروف پاکستانی کرکٹر شعیب اختر بھی خاموش نہ رہ سکے اور محمد صلاح کو سیلوٹ کردیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شعیب اختر نے محمد صلاح کی تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام دیا کہ میں اس انسان کو اور اس کے ایمان کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔
انھوں نے کہا کہ ہم سب محمد صلاح کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ فٹبال کے مداحوں کا جم غفیر اتوار کو رئیل میڈرڈ اور لیور پول کے مابین ہونے والے چیمپئنز لیگ کا اختتامی میچ دیکھنے کیلیے بیتاب ہیں ٗ اس فائنل معرکے کی تیاریوں کے سلسلے میں لیور پول کے محمد صلاح نے روزے کی حالت میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے روزہ ترک کرنے کا مشورہ بھی نہیں مانا۔محمد صالح کا کہنا ہے کہ وہ فائنل میچ کے لیے بھی اپنا روزہ ترک نہیں کریں گے۔