بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

کرکٹ میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل، سری لنکا میں ’وکٹ فکسنگ‘ کی سازش پکڑی گئی

datetime 26  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو /لندن (این این آئی)کرکٹ میں کرپشن کا ایک اور اسکینڈل بے نقاب ہوگیا ٗ سری لنکا میں ’وکٹ فکسنگ‘ کی سازش پکڑی گئی۔دی ٹیلی گراف نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ گال اسٹیڈیم کے گراؤنڈ اسٹاف نے سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان رواں برس 6 نومبر کو ہونے والے میچ کے لیے وکٹ فکسنگ کی یقین دہانی کروائی۔

رپورٹ کے مطابق اس سازش میں سابق بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس اور گال اسٹیڈیم کا اسسٹنٹ مینیجر تھرانگا اندیکا شامل ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی فرسٹ کلاس کرکٹر رابن مورس ممبئی کی جانب سیکرکٹ کھیل چکے ہیں۔اس حوالے سے ایک انڈر کور (خفیہ) رپورٹر، بزنس مین کے روپ میں گال اسٹیڈیم کے اسٹاف سے ملا اور خفیہ طور پر اس بات چیت کی ویڈیو بھی ریکارڈ کرلی۔مذکورہ رپورٹر نے پوچھا کہ کیا ٹیسٹ میچ 4 دن میں ختم ہوجائیگا؟جس پر وکٹ فکسر تھرانگا اندیکا نے رپورٹر کو جواب دیا کہ چار دن کیا ٗڈھائی دن میں ہی ختم کردیں گے۔مذکورہ وکٹ فکسر نے بھارت اور سری لنکا کے درمیان گال ٹیسٹ کی وکٹ کو بھی’فکس‘ کرنیکا اعتراف کیا ٗاس میچ میں بھارت نے 6 سو سے زائد رنز بنائے تھے۔ عرب ٹی وی چینل الجزیرہ پر اس حوالے سے ڈاکیومینٹری کل بروز اتوار (27 مئی) کو نشر کی جائے گی۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے مکمل طور پر منظر عام پر آنے کے بعد معاملے کی تحقیقات کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…