ریاض(این این آئی)بین الاقوامی فٹ بال ایسوسی ایشن فیفا کے چیئرمین جیانی انفاٹینو نے جدہ میں سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملاقات میں کھیلوں
بالخصوص فٹ بال کے شعبے میں دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں سعودی عرب کی جنرل سپورٹس اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ بھی موجود تھے۔گذشتہ دسمبر کے بعد سعودی ولی عہد اور فیفا کے سربراہ کی یہ دوسری ملاقات ہے۔