بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ٹیسٹ میچ کی صبح پتہ چلا کہ میں ٹیم میں شامل ہوں، حسن علی

datetime 25  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے کہاہے کہ ٹیسٹ میچ کی صبح پتہ چلا کہ میں لارڈز ٹیسٹ کی ٹیم میں شامل ہوں۔منڈی بہاؤ الدین سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ حسن علی کو پہلی بار کرکٹ کے گھر لارڈز میں ٹیسٹ کھیلنے کی بابت کب معلوم چلا جب صحافی نے دوران پریس کانفرنس ان سے سوال کیا تو وہ بولے یقین جانئیے مجھے میچ کی صبح ٹیم میں شمولیت کا علم ہوا جس کے بعد میں خاصا پر جوش تھا۔

انہوں نے کہا کہ درست ہے کہ میں پہلی بار انگلینڈ نہیں آیا لیکن سچ پوچھیں تو ٹیسٹ میچ کے لئے یہاں سفید کٹ پہننے کا پہلی بار موقع ملا، ورنہ گزشتہ سال چیمپئنز ٹرافی اور پاکستان ’اے‘ کے ساتھ یہاں آکر کھیلنے کا لطف اٹھا چکا ہوں۔حسن علی نے پہلے ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پہلی اننگز میں 51 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کی ہیں اور پریس کانفرنس کے دوران بھی وہ اپنی کارکردگی پر خاصے خوش تھے۔انہوں نے کہاکہ یہ تاثر ختم کرنا چاہتا ہوں کہ میں صرف ون ڈے اور ٹی 20 کا بولر ہوں بلکہ ٹیسٹ کرکٹ بھی میں دل و جان سے بولنگ کرتا ہوں اور لارڈز ٹیسٹ میں بولنگ کرکے انہوں نے خاصا لطف اٹھایا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…