میڈرڈ (این این آئی)اسٹار فٹبالر رونالڈینو 2 خواتین سے بیک وقت شادی کریں گے۔ برطانوی اخبار مِرر کی رپورٹ کے مطابق بارسلونا کے سابق فٹبالر رونالڈینو رواں برس اگست میں اپنی دونوں منگیتروں پریسلا کولہو اور بیٹرِز سوزا سے شادی کریں گے۔اگرچہ رونالڈینو نے اس حوالے سے خود سے کبھی تصدیق نہیں کی، تاہم فٹبال اسٹار کے دوستوں کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین ان کی منگیتر ہیں۔
رپورٹس کے مطابق بیٹرِز سے رونالڈینو کی ملاقات 2016 میں ہوئی، تاہم پریسلا سے ان کا تعلق کئی سال پہلے سے تھا۔ بتایا گیا کہ رونالڈینو نے گزشتہ برس جنوری میں دونوں خواتین کو پروپوز بھی ایک ہی دن، ایک ساتھ کیا تھا۔رپورٹس کے مطابق دونوں خواتین کو رونالڈینو کی جانب سے 15 سو برطانوی پاؤنڈز کا الاؤنس دیا جاتا ہے، جسے وہ اپنی مرضی سے خرچ کرسکتی ہیں ٗاس کے علاوہ 38 سالہ رونالڈینو دونوں خواتین کو تحائف بھی ایک جیسے دیتے ہیں۔رونالڈینیو کی شادی ریو کے سانٹا مونیکا کونڈومینیم میں ایک نجی تقریب میں ہوگی تاہم رپورٹ کے مطابق رونالڈینیو کی بہن ان کی 2 شادیوں کے خلاف ہیں اور انہوں نے شادی میں شرکت نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے۔واضح رہے کہ پریسلا کولہو اور بیٹرِز سوزا کا تعلق بیلو ہوریزونٹے شہر سے ہے، جہاں رونالڈینو 2012 میں فٹبال کھیلا کرتے تھے۔