اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانیوں کے کرکٹ سے لگائو اور جنون کو تو پوری دنیا مانتی ہے ، میچ چاہے انٹرنیشنل ہو نیشنل لیول پر کھیلا جا رہا ہوں یا کسی گلی محلے یا مقامی گرائونڈ میں سب ہی اسے بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، ایسا ہی کرکٹ سے گہری دلچسپی اس وقت دیکھنے میں آئی جب حال ہی میں سندھ کے کسی گائوں کے گرائونڈ میں ہونے والے کرکٹ میچ کے دوران ایک بلے باز
دلچسپ انداز میں آؤٹ ہوا، لیکن شاید اُسے اپنے آؤٹ ہونے کا یقین نہیں تھااور آئوٹ دئیے جانے پر اس نے اعتراض بھی اٹھایا مگر اسے آئوٹ قرار دیدیا گیا۔کھلاڑی کے انتہائی دلچسپ مگر انوکھے انداز میں آئوٹ ہونے کی ہی وجہ ہے کہ مذکورہ کرکٹ میچ کی ویڈیو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیج کر آؤٹ ہونے یا نہ ہونے سے متعلق رولنگ مانگی گئی۔اور آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ آئی سی سی نے اس ویڈیو کا نہ صرف جائزہ لیا بلکہ اپنے فیصلے میں بلے باز کو آؤٹ قرار دے دیا۔آئی سی سی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلے باز کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا، ‘حمزہ نامی ایک مداح نے ہمیں ایک ویڈیو بھیج کر رولنگ مانگی۔مزید کہا گیا، ‘بدقسمتی سے (آئی سی سی) قانون 32.1 کے مطابق بلے باز آؤٹ ہے۔اب یہ تو معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ میچ کب کھیلا گیا، لیکن آئی سی سی کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک مقامی کرکٹ میچ سے متعلق رولنگ دینا واقعی ایک دلچسپ واقعہ ہے۔ آئی سی سی نے اس ویڈیو کا نہ صرف جائزہ لیا بلکہ اپنے فیصلے میں بلے باز کو آؤٹ قرار دے دیا۔آئی سی سی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بلے باز کے آؤٹ ہونے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا، ‘حمزہ نامی ایک مداح نے ہمیں ایک ویڈیو بھیج کر رولنگ مانگی۔مزید کہا گیا، ‘بدقسمتی سے (آئی سی سی) قانون 32.1 کے مطابق بلے باز آؤٹ ہے۔
A fan named Hamza sent this video to us this morning asking for a ruling.
Unfortunately for the (very unlucky) batsman, law 32.1 confirms… Out! ☝ pic.twitter.com/y3Esgtz48x
— ICC (@ICC) May 22, 2018