انگلینڈ کے سابق آل راونڈر این بوتھم نے مجوزہ 100بال فارمیٹ کی حمایت کردی

20  مئی‬‮  2018

لندن(آئی این پی)انگلینڈ کے سابق آل راونڈر این بوتھم نے انگلش بورڈ کے مجوزہ 100بال فارمیٹکی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا ہے کہ ہم آگے بڑھیں اور کھیل میں نئی تبدیلیاں روشناس کرائیں تاکہ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ایک مثبت تجویز ہے اور کھیل کے فروغ میں بھی مدد گار ثابت ہو گی ۔اگرچہ اس تجویز پر شدید تنقید ہو رہی ہے تاہم بوتھم کا کہنا تھا کہ ہر نئی تجویز اور خیال کو ابتدا میں ایسی ہی مخالفت کا سامنا

ہوتا ہے لیکن اس پر عمل درآمد کے بعد نہ صرف مخالفت ختم ہو اتی ہے بلکہ آئیڈیا مقبول بھی ہوجاتا ہے ۔ ہمارے سامنے ٹیسٹ کرکٹ کی موجودگی میں پہلے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی آمد اور مقبولیت کی مثالیں موجود ہیں۔انہیں بھی ابتدا میں اسی طرح مسترد کیا گیا تھا لیکن اب یہ مقبول فارمیٹ ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ پیچھے جا رہی ہے۔بوتھن نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ مقبولیت میں آئی پی ایل اور بگ بیش کا ہم پلہ ہو سکتا ہے لیکن ہمیں اس پر صبر و تحمل کے ساتھ عمل درآمد کرنا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…