بدھ‬‮ ، 05 مارچ‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کی جانب سے اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ پر نہایت جذباتی پیغام مداحوں کیساتھ شیئر

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ کے موقع پر نہایت جذباتی پیغام مداحوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔شاہد آفریدی بہترین کھلاڑی ہونے کے ساتھ بہترین انسان اور بہترین والد بھی ہیں وہ اپنی چاروں بیٹیوں اقصی، اجوہ، انشا اور اسمارہ سے بے انتہا محبت کرتے ہیں اور مصروف ہونے کے بوجود اپنی بیٹیوں کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں مناتے ہیں۔

گزشتہ رات انہوں نے ا پنی سب سے چھوٹی بیٹی اسمارہ آفریدی کی چھٹی سالگرہ منائی۔ سالگرہ کی تقریب میں ان کی تینوں بڑی بیٹیاں بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر شاہد آفریدی اپنی بیٹیوں کے ساتھ نہایت خوش نظرآئے۔ شاہد آفریدی نے سالگرہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور بیٹیوں کے حوالے سے نہایت جذباتی پیغام شیئر کیا۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر لکھاکہ وہ آج اپنی بیٹی اسمارہ کی چھٹی سالگرہ منارہے ہیں، ماشااللہ، بیٹیاں خدا کی رحمت ہوتی ہیں، ہمیں ہمیشہ اپنے گھروالوں اور اپنے پیاروں کے ساتھ چھوٹی چھوٹی خوشیاں منانے کیلئے وقت نکالنا چاہئیے اور ان لمحات کیلئے شکر اداکرنا چاہئیے، اسمارہ کو بہت سارا پیار۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…