پیر‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ، بیٹنگ لائن میں ردوبدل

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آئی این پی) انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے ، انگلینڈ نے اپنی بیٹنگ لائن میں ردوبدل کیا ہے جس کے تحت وکٹ کیپر بیٹسمین جونی بیئر اسٹو کو اہم ذمہ داری سونپی گئی ہے، وہ وکٹ کے عقب میں چوکیداری کے ساتھ پانچویں نمبر پر بیٹنگ بھی کریں گے۔ نئے نیشنل سلیکٹر ایڈ اسمتھ اس کیلیے بیئر اسٹو کو موزوں ترین سمجھتے ہیں ۔

انھوں نے ہی فون کر کے بیئر اسٹو کو بیٹنگ پوزیشن میں بہترین کی خبر سنائی۔وکٹ کیپر بیٹسمین کہتے ہیں کہ جب مجھے بتایا گیا کہ میرے آرڈر میں ترقی ہوئی ہے تو مجھے بہت زیادہ خوشی اور خود پر فخر محسوس ہوا، اس کا مطلب ہے کہ آپ کے اوپر جو لوگ موجود ہیں وہ آپ کی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہیں، وہ مجھ سے کچھ زیادہ چاہتے ہیں کیونکہ انھیں مجھ پر اعتماد ہیں وہ کہتے ہیں کہ تم یہ کرسکتے ہو اور مجھے اسی چیز سے خوشی ہوتی ہے کیونکہ آپ کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ کپتان، کوچ اور ہیڈ سلیکٹرز سب ان کی حمایت کریں۔بیئر اسٹو نے گزشتہ سیزن بھی پانچویں نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے شروع کیا تھا مگر جنوبی افریقہ کے خلاف صرف دو ہی ٹیسٹ میچز کے بعد ان کی دوبارہ ساتویں نمبر پر تنزلی کردی گئی جبکہ ایشز سیریز کے دوران ایک موقع پر تو وہ آٹھویں نمبر پر بھی بیٹنگ کیلیے آئے تھے۔گزشتہ 7 ٹیسٹ میچز میں انگلینڈ کی جانب سے جو 4 سنچریاں سامنے آئیں ان میں سے دو بیئر اسٹو نے بنائی تھیں اس لیے انھیں پانچویں نمبر پر بیٹنگ کیلیے موزوں سمجھا گیا ہے، اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ انگلینڈ اپنے بیٹنگ آرڈر میں ٹاپ 6 پوزیشنز پر قابل اعتماد بیٹسمین چاہتا ہے۔بیئر اسٹو کہتے ہیں کہ میں دونوں ذمہ داریوں کو عمدگی سے ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا اور ٹیم مینجمنٹ کے اعتماد پر پورا اترنے کو بھرپور کوشش کروں گا۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…