پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

کامران اکمل نے ایسا اعزاز حاصل کرلیا جو آج تک کوئی اورپاکستانی کرکٹر نہیں حاصل کرسکا،دِل جیت لئے 

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) کامران اکمل نے پاکستان سپرلیگ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنالی۔پاکستان سپر لیگ تھری کے دوسرے ایلیمینیٹر میں پشاور زلمی کی کراچی کنگز کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے کامران اکمل نے ٹورنامنٹ کی تاریخ کی تیز ترین نصف سنچری بنائی ۔کامران نے اکمل نے اپنی نصف سنچری 17 گیندوں پر اسکور کی۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کے پاس تھا۔

کامران اکمل نے عثمان شنواری کے ایک اوور تین چوکوں اور دو چھکوں کی بدولت 25 رنز بنائے۔کامران اکمل نے شانداربیٹنگ کرکے لاہوریوں کے دل جیت لئے ۔کراچی کنگزکے خلاف کامران اکمل نے شانداربیٹنگ کرتے ہوئے کامران اکمل27گیندوں پر8چھکوں اور5چوکوں کی مددسے77رنزبنائے۔کامران اکمل کے ہرچھکے پرشائقین کرکٹ دل کھول کرانکوداددیتے رہے۔پاکستان سپرلیگ سیزن کے دوسرے ایلیمنٹرمیچ بارش سے متاثرہونے کے سبب میچ 16، 16 اوورزفی اننگز تک محدود کیا گیاہے۔16 اوورزفی اننگز کے میچ میں پلیئنگ کنڈیشنز کے مطابق چار بولرز تین تین جبکہ ایک بولر چار اوورز پھینک سکے گا جبکہ پاورپلے کے چھ کے بجائے پانچ اوورزکا ہوگا۔پی ایس ایل کے تیسرے پلے آف میچ میں کراچی کنگز میں شامل آل راونڈ شاہد آفریدی فٹنس مسائل کی وجہ سے شریک نہ ہو سکے۔ کراچی کنگز کی جانب سے کھلاڑیوں کے فٹنس مسائل کی وجہ سے پہلے ہی تین متبادل کھلاڑیوں کو اپنے سکواڈ کا حصہ بنا لیا تھا جن میں مختار احمد، ذوالفقار بابر اور دانش عزیز کو کراچی کنگز میں شامل کیا گیا۔پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈشن کے لاہور میں کھیلے جانے والے تیسرے پلے آف میچ کے لیے کراچی کنگز کی قیادت کے فرائض محمد عامر نے سرانجام دیئے۔ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کی انجری کے بعد آئن مورگن کو کپتان مقرر کیا گیا تھا تاہم آئن مورگن پاکستان میں پلے آف میچز کے لیے نہیں آئے تھے جس کے بعد محمد عامر کو کراچی کنگز کی قیادت سونپی گئی۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…