لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے دوسر ایلی منیٹر میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا ، اس میچ کو فی اننگز16 اوور تک محدود کر دیاگیا، کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی ، پشاور زلمی کی جانب سے
کامران اکمل اور فلیچر نے اننگ کا آغاز کیا، فلیچر 34 رنز بنانے کے بعد بوپارا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے، کامران اکمل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر آٹھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے اور وہ بھی بوپارا کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد محمد حفیظ بھی بوپارا کا شکار بنے انہوں نے 13 رنز بنائے ، ان کے بعد لاڈاسن آؤٹ ہوئے انہوں نے بھی 13 رنزبنائے، 169 کے سکور پر ڈیرن سیمی آؤٹ ہوئے انہوں نے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 23 رنز بنائے، ان کے بعد سعد نسیم دو رنز بنانے کے بعدرن آؤٹ ہو گئے۔ ان کے فوری بعد وہاب ریاض بھی ملز کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ اس طرح پشاور زلمی نے مقررہ سولہ اوورز میں 170 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیتنے کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا، کراچی کنگز کی جانب سے عثمان خان نے ایک ، ملز نے دو اور بوپارا نے پشاور زلمی کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسر ایلی منیٹر میچ بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا ، اس میچ کو فی اننگز16 اوور تک محدود کر دیاگیا پشاور زلمی نے مقررہ سولہ اوورز میں 170 رنز بنائے اور کراچی کنگز کو جیتنے کے لیے 171 رنز کا ہدف دے دیا، کراچی کنگز کے کپتان نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی کامران اکمل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 گیندوں پر آٹھ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنائے