بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی وطن واپس چلے گئے

datetime 21  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)پی ایس ایل تھری سے باہر ہونے والی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کھلاڑی اپنے اپنے ملک واپس چلے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تیسرے ایڈیشن کے فائنل میں جگہ نہ بناسکی اور گزشتہ روز ایلیمنیٹر کے سنسنی خیز میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئی تھی ۔گلیڈی ایٹرز کے ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ کل کے میچ کا حصہ بننے والے غیر ملکی کھلاڑی کرس گرین، رلی روسو، تھسارا پریرا.

ٹام کوہلر اور محمود اللہ اپنے اپنے وطن واپس چلے گئے ۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل غیرملکی کھلاڑیوں میں تھسارا پریرا کا تعلق سری لنکا، محمود اللہ کا بنگلادیش، کرس گرین کا آسٹریلیا، رلی روسو کا جنوبی افریقا اور ٹام کوہلر کا انگلینڈ سے ہے۔اس سے قبل کوئٹہ کی ٹیم کے اہم کھلاڑیوں شین واٹسن اور کیون پیٹرسن کی جانب سے پاکستان آنے سے انکار کے بعد مینجمنٹ نے تھسارا پریرا اور محموداللہ سے رابطہ کیا تھا اور دونوں کھلاڑی پاکستان آکر لاہور میں پشاور زلمی کے خلاف ٹیم کا حصہ بنے تھے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…