منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وسیم اکرم نے پی ایس ایل تھری کے بہترین بیٹسمین اور بولرز کے نام بتادیے

datetime 20  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ سے نوجوان کھلاڑیوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے،حسین طلعت پی ایس ایل تھری کے بہترین بیٹسمین جبکہ محمد سمیع اور راحت علی بہترین بولرز کے طور پر سامنے آئے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ غیر ملکی کوچز سے نوجوان لڑکوں کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے۔سابق کپتان نے

کہا کہ پی ایس ایل میں بولرز نے اچھی کارکردگی دکھائی لیکن حسین طلعت کے سوا کوئی اچھا بیٹسمین نظر نہیں آیا۔وسیم اکرم نے کہا کہ حسین طلعت کے کھیلنے کا انداز اور فٹنس دیکھنے کے بعد پی ایس ایل تھری کے بہترین بیٹنگ ٹیلنٹ کیلئے میرا انتخاب حسین طلعت ہے۔حسین طلعت نے پی ایس ایل کے 11 میچز میں 38.80 کی اوسط سے 194 رنز بناچکے ہیں۔بولرز کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ محمد سمیع اور راحت علی کی پرفامنس متاثر کن رہی، راحت اچھا بولر ہے جبکہ سمیع کی فٹنس بہت اچھی ہے۔وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ ایونٹ میں راحت علی اور محمد سمیع نے اپنی بولنگ سے بہت متاثر کیا، سمیع کی عمر زیادہ لیکن جس طرح وہ بولنگ کررہے ہیں انہیں ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔شاہین شاہ آفریدی کے حوالے سے وسیم اکرم نے کہا کہ ’’ملتان کے خلاف میچ میں شاہین کا ایک اسپیل کافی اچھا تھا، اس میں ٹیلنٹ موجود ہے‘‘۔وسیم اکرم نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو غیر ملکی کوچز کے ساتھ کام کرایا جائے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی کوچز بھی اچھے ہیں لیکن غیر ملکی کوچز کا طریقہ کافی مختلف ہوتا ہے۔خیال رہے کہ شاہین آفریدی لاہور قلندرز، حسین طلعت اور محمد سمیع اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کررہے ہیں جو پی ایس ایل تھری کے فائنل تک پہنچ چکی ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…