جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اگر بارش کی وجہ سے آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا میچ نہ ہوسکا تو کس ٹیم کو کامیاب قرار دیدیا جائیگا؟

datetime 20  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،اے این این) پاکستان کے شائقین کرکٹ کا انتظار ختم، قذافی سٹیڈیم بھی پی ایس ایل کے ایلیمنیٹر میچ کی میزبانی کے لئے تیار ،ہلکی بوندا باندی نے موسم کو مزید حسین بنادیا۔محکمہ موسمیات نے لاہور میں آج اور کل بارش کی پیشگوئی کی ہے اور صبح سے ہی ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ بھی جاری ہے جس کے بعد موسم مزید حسین ہوگیا۔بوندا باندی کے بعد قذافی اسٹیڈیم کی پچ کو ڈھانپ دیا گیا ہے۔تیز بارش کی صورت میں اگر

آج کھیلا جانے والا میچ متاثر ہوا تو اس کا فائدہ پشاور زلمی کو ہوگا، پوائنٹس ٹیبل پر رنز اوسط کے حساب سے پشاور زلمی کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر سبقت حاصل ہے۔میچ نہ ہوا تو دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا اور پشاور زلمی پلے آف کا دوسرا میچ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔دریں اثنا پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے آخری دو پلے آف میچوں میں شرکت کے لئے 6 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 17 غیر ملکی کھلاڑی اور 7 رکنی کوچنگ سٹاف متحدہ عرب امارات سے پاکستان پہنچ گیا۔تفصیلات کے مطابق، 6 مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 17 غیر ملکی کھلاڑی اور ٹیموں کے کوچنگ سٹاف میں شامل 7 کوچز غیرملکی پرواز کے ذریعے دبئی سے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے، کھلاڑیوں کی آمد کے وقت ائرپورٹ پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی میں ہوٹل روانہ کیا گیا، ہوٹل میں کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کھلاڑی روسو ڈومینیکا نے لاہور پہنچنے پر خوشی کا اظہار کیا اور اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کی اپیل کی۔پاکستان پہنچنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں میں ڈیرن سیمی، ایون لوئس، لیئم ڈاسن، آندرے فلیچر، کرس جارڈن، کرس گرین، رکی

ویسلز، لینڈل سیمنز، جون ڈینلی، روی بوپارا، تائمل ملز، کولن انگرام، ڈیوڈ وائزے اور محمود اللہ بھی شامل ہیں۔ ٹیموں کے کوچنگ سٹاف میں شامل میم آرتھر، سر ویون رچرڈز اور جولیئن فاونٹنو بھی غیر ملکی کھلاڑیوں کے ہمراہ پاکستان پہنچے ۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…