بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ،پانچ غیر ملکی کھلاڑیوں کے آنے کی تصدیق

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے اپنی ٹیم کے پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا اور پانچ غیر ملکی کھلاڑیوں نے پلے آف کھیلنے کیلئے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی ۔پشاور زلمی کے خلاف پلے آف میچ سے قبل سرفراز احمد نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر محمود اللہ، جنوبی افریقہ کے رائلی روسو، سری لنکن آل راؤنڈر تھسارا پریرا، آسٹریلیا کے کرس گرین

اور انگلینڈ کے ٹام کوہلر کیڈمور پاکستان آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈین بلے باز جانس چارلس سے ابھی بات چیت جاری ہے اور انہوں نے پاکستان آنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ایک سوال کے جواب میں سرفراز نے کہا کہ ہم نے جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے وہ کیون پیٹرسن اور شین واٹسن کا بہترین متبادل تو ثابت نہیں ہو سکتے لیکن جو کھلاڑی ہمیں دستیاب تھے، ہم نے ان میں سے اپنی ٹیم کی ضرورت کے مطابق بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تھسارا پریرا کو ہم نے اس لیے منتخب کیا کیونکہ وہ پہلے بھی ہمارے ساتھ کھیل چکے ہیں جبکہ وہ اچھی فارم میں بھی ہیں لہٰذا مجھے امید ہے کہ وہ ٹیم کو تھوڑی بہت کمی ہے، یہ دونوں کھلاڑی پریرا اور محموداللہ اس کمی کو پورا کر سکتے ہیں۔میچ میں دباؤ کے حوالے سے سوال پر سرفراز نے کہا کہ دباؤ دونوں ہی ٹیموں پر ہو گا کیونکہ دونوں ٹیموں کیلئے اب کوئی موقع نہیں اور جو بھی میچ ہارا وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے دونوں ایڈیشنز میں ہم براہ راست فائنل میں پہنچ گئے تھے لیکن اس مرتبہ صورتحال کافی مشکل ہے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ اچھی کرکٹ کھیلیں اور وہ غلطیاں نہ دہرائیں، جو گزشتہ میچوں میں کی تھیں اور جس کی وجہ سے ہمیں شکست ہوئی۔گلیڈی ایٹرز کے کپتان نے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ ایڈیشن بہت اچھا ہوا

جس میں کافی اچھی بیٹنگ دیکھنے کو ملی جہاں کامران اکمل، شین واٹسن اور لیوک رونچی کے ساتھ ساتھ ہمارے نوجوانوں نے چند اچھی اننگز کھیلیں لیکن جس معیار کی بالنگ ہماری لیگ میں ہوئی ہے، میرے خیال میں وہ دنیا کی کسی اور لیگ میں دیکھنے کو نہیں ملتی۔اس موقع پر انہوں نے پاکستان آنے سے انکار کرنے والے شین واٹسن کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ واٹسن نے دھوکا نہیں دیا بلکہ ان کے اہلخانہ نے انہیں پاکستان جانے سے منع کردیا۔انہوں نے کہا کہ کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی یقین دہانی کروانے کے باوجود انکار کیا اور اگر کوئی پاکستان آکر نہیں کھیلنا چاہتا تو ہم اسے زبردستی نہیں لا سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…