منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جنوبی افریقی بورڈ سے اجازت نہ ملنے کے باوجود ڈومنی پاکستان آئیں گے

datetime 19  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل رانڈر جے پی ڈومنی نے کرکٹ جنوبی افریقا کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باوجود اپنی ذمہ داری پر پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست اسلام آباد کے کپتان کلائی میں فریکچر کی وجہ سے ان کی غیر موجودگی میں ٹیم کی قیادت کی جے پی ڈومنی کریں گے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈومنی کو پاکستان جانے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راونڈر نے اپنی ذمہ داری پر پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ڈومنی نے جنوبی افریقی بورڈ کو تحریری طور پر آگاہ بھی کر دیا ہے کہ کسی نقصان کی صورت میں وہ خود ذمہ دار ہوں گے۔پشاور زلمی کے تمام کھلاڑی غیر ملکی پاکستان آنے پر راضی ہیں جبکہ اسلام آباد کے لیوک رونکی، سمت پٹیل اور ڈومنی پاکستان آنے کے لیے راضی ہو چکے ہیں جبکہ سیم بلنگز اور ایلکسز ہیلز نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی ہے۔اس کے علاوہ کراچی کنگز کے بھی 6 میں سے 5 غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں، ان کھلاڑیوں میں روی بوپارا، کولن انگرام، لینڈل سمنز اور جوائے ڈنلے شامل ہیں جبکہ ایون مورگن نے پاکستان آنے سے معذرت کر لی ہے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کیون پیٹرسن اور جیسن رائے پاکستان آنے سے معذرت کر چکے ہیں تاہم تھسارا پریرا، محمود اللہ اور ٹام کوہلر کیڈ مور اور جانسن چارلز پاکستان آنے کے لیے راضی ہیں اور رلی روسیو بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فینز کو اچھی خبر کی نوید سنا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…