دبئی (این این آئی)اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر لیوک رونکی نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے پلے آف میں کراچی کنگز کے خلاف میچ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو فتح کیلئے 155 رنز کا ہدف دیا تاہم لیوک رونکی نے شاندار بیٹنگ کر کے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے
بلے باز نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر نصف سنچری بنا کر پاکستان سپر لیگ کی تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔انہوں نے 19 گیندوں پر تین چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی۔اس سے قبل تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز مشترکہ طور پر عمر اکمل اور لیوک رونکی کے پاس تھا جنہوں نے 22 گیندوں پر 50 مکمل کی تھی۔