بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ڈیرن سیمی نے پاکستان کے بارے میں ایسا کیا بتایا جس کی وجہ سے اپنا فیصلہ تبدیل کیا اور اب پاکستان میں کھیلوں گا،آندرے فلیچرکا حیرت انگیزانکشاف

datetime 18  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور زلمی کے جارح مزاج بلے باز آندرے فلیچر نے بھی پلے آف مرحلے کے لیے پاکستان جانے کا اعلان کیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا پلے آف مرحلہ (آج) پیر سے دبئی میں شروع ہو رہا ہے جس کے پہلے میچ میں اسلام آباد اور کراچی کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔دبئی میں پہلے پلے آف کے بعد پی ایل کے باقی میچز پاکستان منتقل ہو جائیں گے جہاں دو ایلیمینیٹر میچز لاہور میں ہوں گے اور پھر فائنل 25 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

لاہور میں ہونے والے پہلے ایلیمینیٹر میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔گزشتہ برس کی طرح اس بار بھی پی ایس ایل کی رونقوں کو چار چاند لگانے کیلئے بہت سے غیر ملکی کھلاڑی بھی پاکستان آ رہے ہیں جن میں ایک نام ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے آندرے فلیچر کا بھی شامل ہے۔آندرے فلیچر پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کر رہے ہیں اور اب تک ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا چھکا لگانے کا اعزاز بھی فلیچر کو ہی حاصل ہے، انہوں نے 114 میٹر کا چھکا لگایا تھا۔ایک انٹرویومیں آندرے فلیچر کا کہنا تھا کہ پاکستان جانے سے متعلق فیصلے سے گھر والے تھوڑا پریشان تھے لیکن ڈیرن سیمی نے پاکستان کے حالات کی بہت تعریف کی اور ان کی بات پر بھروسہ کر کے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔آندرے فلیچر کا کہنا تھا کہ پورا یقین ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی بہت اچھی ہو گی۔پشاور زلمی کے ابتدائی بلے باز کا کہنا تھا کہ مجھے مصالحے والا کھانا پسند ہے اور پاکستان میں دیسی کھانا ضرور کھاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم دفاعی چمپئن ہیں اور زلمی کے فینز سے کہنا چاہتا ہوں کہ پریشان نہ ہوں ہم لاہور کا میچ جیت کر فائنل بھی جیتیں گے۔ پشاور زلمی کے جارح مزاج بلے باز آندرے فلیچر نے بھی پلے آف مرحلے کے لیے پاکستان جانے کا اعلان کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…