اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

لاہور قلندرز کے پرستاروں کو خوشی دینا چاہتے تھے، قسمت نے ساتھ نہیں دیا ٗ یاسر شاہ

datetime 17  مارچ‬‮  2018 |

دبئی (این این آئی)ٹیسٹ لیگ کے اسپنر یاسر شاہ نے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے پرستاروں کو خوشی دینا چاہتے تھے، قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ ابتدائی میچوں میں بیٹنگ فلاپ ہو رہی تھی ٗپھر بولنگ میں بھی مسائل کا سامنا ہواجس کے سبب مسلسل 6 ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا۔31 سالہ یاسر شاہ نے کہا کہ لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا ٗپی ایس ایل کی دیگر پانچ ٹیموں کے برعکس ہماری ٹیم کو

علیحدہ ہوٹل میں ٹھہرایا گیا اور بہترین سہولیات فراہم کی گئیں لیکن کارکردگی توقعات کے مطابق نہ رہی، جس کا سب کی طرح انہیں بھی بے حد افسوس ہے۔یاسر شاہ نے کہا کہ وہ اس بات سے اتفاق نہیں کرتے کہ انہوں نے سپر لیگ میں اپنی ٹیم کیلئے اہم موقعوں پر وکٹیں حاصل نہیں کیں۔انہوںنے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں رنز بچانے کی اہمیت ہوتی ہے اور جب بھی وہ بولنگ کیلئے آئے انہوں نے اکانومی ریٹ کو اولین ترجیح دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…