بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

معین خان کاپاکستان جاکر نہ کھیلنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کے انتخاب پر شدید برہمی کا اظہار

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈ کوچ معین خان نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کرنے والے غیرملکی کھلاڑیوں کے انتخاب پر پی سی بی سے ناراضگی کا اظہار کیا ہے ۔ایک انٹرویومیں معین خان پاکستان سپر لیگ میں شرکت کرنے والے ان غیر ملکی کرکٹرز کی ساکھ اور پاکستان دوستی کے دعوؤں پر سوال اٹھایا جو لاکھوں ڈالرز لے کر پی ایس ایل میں شرکت کرتے ہیں۔

تاہم آخری وقت میں بھاری معاوضہ لینے کے باوجود پاکستان جانے سے انکار کردیتے ہیں۔معین خان نے کہا کہ ایسے کھلاڑی پاکستان کرکٹ کے خیر خواہ نہیں ہوسکتے ٗاس صورتحال کا ذمے دار کرکٹ بورڈ ہے جو ان کھلاڑیوں کے نام ڈرافٹنگ میں ڈال دیتے ہیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان کے مطابق مجھے پاکستان کرکٹ سے محبت ہے اور میں اپنی لیگ کو خراب نہیں دیکھنا چاہتا اور پاکستان میں کھیلنے سے غیر ملکی کھلاڑی انکار کررہے ہیں تو اس پر پی سی بی کو یقینی طور پر سوچنا چاہیے۔معین خان نے کہا کہ ایسے کھلاڑیوں کے نام ڈرافٹنگ میں رکھنا چاہیے تھے جو شروع سے یقین دہانی کراتے کہ وہ پاکستان جاکر کھیلیں گے۔سابق کپتان نے شکوہ کیا کہ کیون پیٹرسن اور مورگن سمیت کئی غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہ جاکر لیگ کو خراب کر رہے ہیں ٗآئندہ ایسے لوگوں کو پاکستان سپر لیگ کے لئے مدعو نہ کیا جائے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…