بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

سرفراز احمد سمیت تین سابق کپتانوں کو تمغہ امتیا ز دینے کا فیصلہ

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)حکومت پاکستان نے ملکی کرکٹ کیلئے بے پناہ خدمات اور ملک کا نام روشن کرنے پر قومی ٹیم کے تین سابق کپتانوں اور موجودہ کپتان سرفراز احمد کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ہر سال 23 مارچ کو مختلف شعبوں میں ملک کیلئے خدمات انجام دینے والوں کو سراہتے ہوئے انہیں مختلف اعزازات سے نوازا جاتا ہے اور اس مرتبہ دیگر اہم شخصیات کے ساتھ حکومت پاکستان نے قوم ٹیم کے تین سابق کپتانوں یونس خان، مصباح الحق، شاہد خان آفریدی اور موجودہ سرفراز احمد کو تمغہ امتیاز دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یونس خان ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کی جانب سے 10ہزار رنز بنانے والے واحد بلے باز ہیں اور ان کی زیر قیادت پاکستان نے 2009 کا ورلڈ ٹی20 جیتنے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔مصباح الحق اعدادوشمار کے لحاظ سے پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہیں جبکہ ان کی زیر قیادت پاکستان نے بڑی بڑی ٹیموں کو زیر کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں عالمی نمبر ایک بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔شاہد آفریدی نے ون ڈے کرکٹ کی تیزترین سنچری بنائی تھی اور ان کا یہ اعزاز 16 سال تک برقرار رہا تھا جبکہ 2009 کے ورلڈ ٹی20 میں انہوں نے سیمی فائنل اور فائنل میں فتح گر کارکردگی دکھا کر پاکستان کو چیمپیئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان کی زیر قیادت پاکستان نے 2011 کے عالمی کپ میں سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔قومی ٹیم کے موجودہ کپتان سرفراز احمد کی زیر قیادت پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی جیتنے کے ساتھ ساتھ ٹی20 میں عالمی نمبر ایک بننے کا کارنامہ بھی انجام دیا تھا۔ان چاروں کھلاڑیوں کو رواں سال 23 مارچ تمغہ امتیاز سے نوازا جائیگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…