بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

لاہور قلندرز کے سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

datetime 16  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں ٹورنامنٹ سے باہر ہوجانے والی ٹیم لاہور قلندرز کے اسپنر سنیل نارائن کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے اسپنر سنیل نارائن کے بولنگ ایکشن کو شارجہ میں لاہور اور کوئٹہ کے درمیان ہونے والے میچ کے دوران امپائر نے مشکوک قرار دیا۔سنیل نارائن کا ایکشن مشکوک قرار دئیے جانے کے بعد اب انہیں وارننگ لسٹ میں رکھ دیا گیا ہے۔

تاہم انہیں پی ایس ایل میں لاہور کے آخری میچ میں کھیلنے اور بولنگ کرنے کیلئے اہل قرار دیا گیا چونکہ پی ایس ایل میں بھی مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کے قوانین لاگو ہوتے ہیں لہٰذا اگر وارننگ لسٹ میں موجود کسی کھلاڑی کا بولنگ ایکشن دوبارہ مشکوک قرار پاتا ہے تو وہ پی ایس ایل کے بقیہ میچز میں بولنگ نہیں کرسکے گا۔البتہ مشکوک بولنگ ایکشن کی وجہ سے بولنگ سے معطل کھلاڑی بطور بیٹسمین ٹیم میں کھیل سکتا ہے تاہم اسے بولنگ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔میچ آفیشلز کی جانب سے سنیل نارائن کے مشکوک بولنگ ایکشن کی رپورٹ اب ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو بھیجی جائیگی اور سنیل نارائن کو مشکوک بولنگ ایکشن کے حوالے سے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے طے کردہ عمل سے گزرنا ہوگا۔خیال رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی 2015 میں غیر قانونی بولنگ ایکشن کی وجہ سے سنیل نارائن کے بولنگ کرنے پر پابندی عائد کرچکی ہے تاہم اپریل 2016 میں سنیل نارائن کی بولنگ کا دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا تھا جس کے بعد انہیں آئی سی سی نے بولنگ کی اجازت دے دی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…